امارات 47 ممالک اور 523،000 طبی پیشہ ور افراد کی مدد کر رہا ہے
کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کیلیے امارات نے جنوری کے آخر سے 47 ممالک کو خوراک، طبی سامان اور وطن واپسی اور انخلا کی پروازوں میں مدد فراہم کی ہے۔
اس امداد سے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں 523،000 طبی پیشہ ور افراد کو فرنٹ لائنز میں فائدہ پہنچا ہے۔
اس نے جنوبی کوریا کے 80 شہریوں کو انکی منزل پر پہنچایا، تباہ کن زلزلے کے بعد طبی سامان کروشیا بھیجے اور کھانا موریطانیہ بھیج دیا۔
#UAE surpasses 500 metric tons of Global #COVIDー19 assistance with aid delivery to #Belarus #WamNews https://t.co/vbzPHbb4KW pic.twitter.com/ijqLj4Opbv
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) May 12, 2020
اس عمل سے متحدہ عرب امارات جانے والے 345 برطانوی سیاحوں کی وطن واپسی بھی ممکن ہوگئی۔
منگل کے روز عرب امارات نے 7،000 طبی پیشہ ور افراد کی مدد کے لئے 7 ٹن طبی سامان بیلاروس کو بھیجا تھا۔
چند سرفہرست ممالک کی لسٹ
جن ممالک کو سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات کی مدد ملی وہ درج ذیل ہیں۔
1۔ صومالیہ
2۔ یوکرین
3۔ اٹلی
4۔ جنوبی افریقہ
5۔ فلپائن
منگل کے روز بھی صومالیہ پہنچنے والی حالیہ امدادی کھیپ میں 35 ٹن سے زیادہ زندگی بچانے کے سازوسامان شامل تھے۔
کرونا وائرس کی موجودہ صورت حال
کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد دنیا بھر میں 4.3 ملین سے تجاوز کر چکی ہے، 290،000 سے زیادہ اموات کے ساتھ 15 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
اس وباء پر قابو پانے میں مدد کے لیے جسمانی دوری اور پابندی والے اقدامات نے پوری دنیا کی معیشتوں کو تباہ کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کی اپیل
اقوام متحدہ نے "لاکھوں جانوں کی حفاظت اور کمزور ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے” کے لئے فنڈ میں 4.7 بلین ڈالر (17.26 بلین درہم) کے لئے ایک نئی اپیل جاری کی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں کارکنوں کی تفریح
مندرجہ ذیل چیزیں فراہم کی گئیں۔
1۔ کارکنوں کی رہائش میں مفت انٹرنیٹ کی رسائی
2۔ سوئچ ٹی وی جیسے مفت تفریحی ایپلی کیشنز
3۔ رہائشی علاقوں میں کارکنوں کے لئے مفت ٹی وی اسکرینیں