امارات کی وزارت زیادہ رسکی گروپوں کیلیے فلو کی ویکسین مہیا کر رہی ہے

امارات کی وزارت زیادہ رسکی گروپوں کیلیے فلو کی ویکسین مہیا کر رہی ہے جس کیلیے تارکین وطن کو 20 درہم تک برائے نام سروس چارج ادا کرنا ہونگے۔

امارات میں فلو کی ویکسین

اتوار کے روز نیشنل سیزنل فلو سے آگاہی مہم شروع کرنے والی وزارت صحت و روک تھام کے عہدیداروں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تاخیر کے بغیر فلو کی ویکسین لگائیں۔

امارات کی وزارت زیادہ رسکی گروپوں کیلیے فلو کی ویکسین مہیا کر رہی ہے

موسمیاتی انفلوئنزا سے متعلقہ پیچیدگیوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے محکمہ صحت ابوظہبی اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے اشتراک سے ‘Get the vaccine, not the flu’ کے نام سے جاری مہم کا انعقاد کیا گیا تھا۔

بلا معاوضہ حاصل کریں

فلو ویکسین شاٹس اماراتی اور زیادہ خطرے والے افراد جیسے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں، بوڑھوں، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور حاملہ خواتین اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لئے بلا معاوضہ دستیاب ہیں۔

ڈی ایچ اے میں محکمہ صحت عامہ کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر بدریہ الہرمی نے فلو کی ویکسین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: "متاثرہ لوگوں کی قوت مدافعت کی سطح پر منحصر ہونے والے موسمی فلو شدت میں مختلف ہوسکتے ہیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پیچیدگیوں سے بچایا جاسکے۔ ویکسین شاٹس حاصل کرنے میں تاخیر نہ کریں جو چھ ماہ کی عمر سے شروع ہونے والی تمام عمر کے افراد کو دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "اگرچہ یہ ویکسین مفت ہے، لیکن تارکین وطن کو 20 درہم یا اس سے زیادہ برائے نام سروس چارجز ادا کرنا پڑیں گے۔”

You might also like