مدد کیلیے امدادی طیارہ ملنے پر البانیہ کے وزیراعظم نے شیخ محمد کا شکریہ ادا کیا
کرونا وائرس کی روک تھام کیلیے امارات نے سات میٹرک ٹن طبی سامان لے جانے والا ایک امدادی طیارہ البانیہ بھیج دیا جس پر البانیا کے وزیراعظم نے اظہار تشکر کیا
البانیہ کے وزیراعظم نے محمد بن زید کا شکریہ ادا کیا
البانیہ کے وزیراعظم ایڈون راما نے ابوظہبی کے ولی عہد شہزادے اور امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر کو ایک خط لکھا جس میں البانیا پر کی گئی شفقت اور خلوص کا شکریہ ادا کیا اور تعریف کا پیغام بھیجا۔ افواج، اپنے ملک کے لئے متحدہ عرب امارات کی حمایت پر اظہار تشکر کرتی ہیں۔
البانیہ بھیجا گیا امدادی طیارہ
مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کی امداد کی یاد تازہ ہوگئی.
ایک ویڈیو پیغام میں، البانیا کے وزیراعظم نے 20 سال قبل مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کی امداد کی یاد تازہ کردی جب البانیہ کو نسلی کشی سے بچنے کے لئے سیکڑوں ہزاروں جنگی مہاجرین سے خطرہ لاحق تھا، انہوں نے اس پیغام میں کہا، "ہم اس وقت بہت پریشان تھے لیکن انکی بروقت حوصلہ افزائی سے ہمارے بہن اور بھائی قصائی کے وار سے بچ گئے۔”
شیخ محمد بن زید نے بن مانگے امدادی طیارہ بھیجا
"کچھ دن پہلے ایک بار پھر، اس شخص نے البانیہ کو COVID-19 بحران سے نمٹنے میں مدد کے لئے ایک طیارہ بھیجا، جس کا ہم نے انھیں کہا بھی نہیں تھا۔ مجھے نہیں معلوم میں کیسے انکا شکریہ اداکر سکتا ہوں۔ میں دنیاوی سرماے سے انکا شکریہ ادا شاید نہیں کر سکوں لیکن میں اپنے دل کی گہرائیوں سے اظہار تشکر کرنا چاہتا ہوں اور میں ان کی اور متحدہ عرب امارات کے لوگوں سے پوری نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور دوا کرتا ہوں خدا انہیں اور بھی زیادہ دے تاکہ یہ مشکلات میں پھنسے لوگوں کی امداد کرتے رہیں.