امارات نے بڑے پیمانے پر 2 ملین افراد کے کوویڈ ۔19 ٹیسٹ کیے.
دنیا میں تیزی کے ساتھ پھیلتے ہووے کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے متحدہ عرب امارات 2 ملین افراد کے کوویڈ ۔19 ٹیسٹ کر کے دنیا میں سرفہرست ہے
2 ملین افراد کے کوویڈ ۔19 ٹیسٹ
کورونا وائرس کی تازہ ترین معلومات
کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 5.5 ملین سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے، جس سے 350،000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ، ٹیڈروس اذانوم گریبیسس نے، ممالک کوفوری کوویڈ ۔19 ٹیسٹ کرنے اور انفیکشن کے امکانات کو کم کرنے کے لئے حفظان صحت اور جسمانی دوری کے اقدامات کا مشورہ دیا ہے۔
ڈرائیو – تھرو کے ذریعے کوویڈ ۔19 ٹیسٹ کی سہولیات
روزانہ 40،000 سے زائد اضافی کوویڈ ۔19 ٹیسٹ کے ساتھ، متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے، ڈبلیو ایچ او کے رہنما اصولوں کا سہارا لے کر، بڑے پیمانے پر وبا کی تشخیص کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ ابوظہبی اور دبئی نے زیادہ سے زیادہ لوگوں میں کرونا معلوم کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کے لئے drive-through کے ذریعے ٹیسٹنگ کی سہولیات قائم کی ہیں۔ جنوبی کوریا میں سب سے پہلے ایسا طریقہ اختیار کیا گیا تھا۔ جس سے وباء شروع ہونے کے بعد جلد کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
دبئی میں بدھ سے پابندیوں میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا
دبئی میں بدھ کے روز سے پابندیوں میں نرمی کی جائے گی، جس سے لوگوں کو اپنے گھروں سے باہر رات 11 بجے تک اپنا کاروبار کرنے کی اجازت ہوگی۔ جیمز اور سینما گھر دوبارہ کھل سکیں گے، اور اس وبائی صورتحال میں قوانین کا احترام کرنے والے لوگوں کےہاتھ میں ہے کہ جسمانی دوری، عوام میں ماسک پہننا اور اپنے ہاتھوں کو کثرت سے صاف کر کے حکومت کا ساتھ دین اور اس آزادی کا جائز فائدہ حاصل کریں
دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ ہمدان بن محمد کے الفاظ ہیں، "ہر ایک ذمہ دار ہے”۔ عوام کو وبا میں مسلط کرنے یا اس سے چھٹکارا دلوانے میں صحت کی پالیسیاں آبادی کے تحفظ کے لیے ہیں۔