کوویڈ ۔ 19: متحدہ عرب امارات میں اب شادی کا انعقاد آن لائن سروس کے تحت ہوگا

متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے وزارت اب مسلم شادی کے معاہدوں کا آن لائن سروس کے زریعے ریموٹلی اندراج کیا جائے گا

شادی کے نکاح نامہ کی رجسٹریشن سے لے کر تلاوت قرآن مجید تک سب کچھ آن لائن ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شادیوں کو جاری رکھنے کے لئے ریموٹ میرج کنٹریکٹ فراہم کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ ابھی بھی کورونا وائرس کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔

آن لائن شادی کی سروسز کا مقصد

آن لائن شادی کی سروسز، جس کا مقصد وفاقی عدالت میں ملازمین کی صحت اور حفاظت کو تحفظ فراہم کرنا ہے، کو 12 اپریل کو فعال کیا گیا۔

ریموٹ میرج کنٹریکٹ

سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم کے حوالے سے بتایا گیا کہ "اس سروس میں ایک ریموٹ میرج کنٹریکٹ شامل ہے، جہاں اتھارٹی ایک ہی وقت میں جوڑے اور اس کے سرپرست کے ساتھ بات چیت کرسکتی ہے، اور شادی سے متعلق کنٹریکٹ کو حتمی شکل دونوں خاندانوں کے افراد کو اکٹھا کیے بغیر ہی دی جاۓ گی، جس سے تمام فریقوں کو رابطے سے بچنے اور معاشرتی فاصلے کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

ریموٹ میرج کنٹریکٹ کیسے حاصل کریں

نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوۓ سروس تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

1. وزارت انصاف کی ویب سائٹ moj.gov.ae پر لاگ ان کریں

2. ای سروسز کے آپشن پر کلک کریں

3. ای سسٹم کی تقریب کا انتخاب کریں

4. ای زوج سسٹم پر کلک کریں، جس میں شادی کی دو انگوٹھیوں کا نشان بنا ہوگا

ایک بار جب تمام مطلوبہ معلومات جمع کرادی جایں گی، تب اگلے مرحلے میں اس جوڑے کو وزارت انصاف کے ساتھ ملاقات کا وقت طے کرنا پڑے گا، اور پھر وزارت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے قرآن پاک کی تلاوت کے لئے ایک امام کی تقرری کرے گا۔

مجاز فریقوں کی اپنی تاریخ کی تصدیق کے بعد، یہ ضروری ہے کہ تمام فیس آن لائن ادا کی جائے اور معاہدہ الیکٹرانک طور پر ہی دستخط کیا جائے، جو اس کے بعد وزارت کی طرف سے شریعت عدالت کو ای میل کے ذریعے بھیجا جائے گا۔

عدالت تمام معلومات کی تصدیق کرے گی، نکاح کے معاہدے کی توثیق کرے گی، اور پھر عدالت نکاح نامہ جوڑے کو براہ راست ان کے موبائل فون پر بھیجے گی۔
You might also like