متحدہ عرب امارات کی انسانی برادری کی ہائر کمیٹی کا مطالبہ "14 مئی کو بطور دعا کا دن منایا جاۓ”
ایچ سی ایچ ایف نے دنیا بھر سے 14 مئی کو "روزہ، نیکی کے کام، دعائیں، اور پوری انسانیت کی بھلائی کے لئے دعا” کے لئے مخصوص دن منانے کا مطالبہ کیا ہے
دعا، روزے، نماز یا صدقات کے کاموں سے کورونا وائرس کو ختم کرنے کی تاکید کی گئی
14 مئی کو بطور دعا کا دن منایا جاۓ گا
انسانی برادری کی ہائر کمیٹی (ایچ سی ایچ ایف) نے 14 مئی کو "روزہ، نیکی کے کام، دعائیں، اور پوری انسانیت کی بھلائی کے لئے دعاوں” کے لئے مخصوص دن منانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ الله وبائی بیماری کا خاتمہ کرے
ایچ سی ایچ ایف کی دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل
ہفتہ کو ایک بیان میں، ایچ سی ایچ ایف نے دنیا بھر کے لوگوں سے زبان، رنگ یا عقیدے سے قطع نظر اپیل کی کہ وہ وبائی مرض کو ختم کرنے کے لئے روزہ، نماز یا خیرات جیسے کاموں کے ذریعے الله سے التجا کریں۔
کورونا سے نجات کیلیے الله سے التجا اور دعا کی اپیل
کمیٹی نے مذہبی رہنماؤں اور دنیا بھر کے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانیت کے تحفظ کے لئے اس اقدام کا عملی جواب دیں۔
یچ ایف ڈی کی بنیاد
ایچ سی ایچ ایف کا ادارہ ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر، اور انسانی برادری دستاویز (ایچ ایف ڈی) کے کفیل، شیخ محمد بن زید النہیان نے قائم کیا تھا۔