اماراتی چیف آف آرمی اسٹاف نے یونان کے ساتھ مشق کرنے والے مقام کا دورہ کیا
دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو مستحکم کرنے کی غرض سے متحدہ عرب امارات کے چیف آف آرمی اسٹاف نے یونان کے ساتھ مشق کرنے والے مقام کا دورہ کیا
امارات کی مسلح افواج
متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج پر اس کے ساتوں امارات کے دفاع کی بنیادی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ان میں تقریبا ایک لاکھ اہلکار شامل ہیں اور ان کا صدر دفتر متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں ہے۔
یونان میں جنگی مشقیں کریٹ پر کی جارہی ہیں
لیفٹیننٹ جنرل حماد ال رومائتھی نے ہیلنک نیشنل ڈیفنس جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل کونسٹنٹینوس فلوروس سے ملاقات کی اور منگل کے روز، متحدہ عرب امارات اور یونانی فضائیہ کے درمیان کریٹ پر مشترکہ فوجی مشقوں کے مقام کا معائنہ کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، لیفٹیننٹ جنرل ال رومائتھی کو مشقوں اور تربیتی منصوبے کے بارے میں بتایا گیا۔
فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کا سلسلہ
ایتھنز کی ایک تقریب میں، لیفٹیننٹ جنرل ال رومائتھی نے نامعلوم سپاہی کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائی جب بینڈ نے امارات اور یونان کے قومی ترانے بجاے۔
مشرقی بحیرہ روم میں تیل اور گیس کی تلاش کے سلسلے میں خاص طور پر یونان اور ترکی کے درمیان خطے میں تناؤ بہت زیادہ ہے۔
منگل کے روز، دونوں ممالک نے یورپی یونین کی مداخلت کے بعد متنازعہ سمندری حدود کے بارے میں بات چیت پر اتفاق کیا۔