امارات نے گولڈن ویزا کو وسیع کردیا تاکہ کچھ افراد کو 10 سالہ رہائش فراہم کی جاسکے

ڈاکٹریٹ کی تمام ڈگری رکھنے والوں، میڈیکل ڈاکٹروں کے علاوہ کمپیوٹر، الیکٹرانکس، پروگرامنگ، الیکٹریکل اور بائیوٹیکنالوجی انجینئرز گولڈن ویزا کے اہل ہیں

کون لوگ گولڈن ویزا حاصل کرنے کے اہل ہیں؟

دبئی کے حکمران نے اتوار کے روز بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے ویزا دینے کی منظوری دے دی ہے جس میں مخصوص پیشہ ور افراد، خصوصی ڈگری رکھنے والوں اور دیگر افراد کو 10 سال کیلیے رہائش فراہم کی جاسکتی ہے۔

ڈاکٹریٹ کی تمام ڈگری رکھنے والوں، میڈیکل ڈاکٹروں کے علاوہ کمپیوٹر، الیکٹرانکس، پروگرامنگ، الیکٹریکل اور بائیوٹیکنالوجی انجینئر بھی اس ویزا کو حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ مصنوعی ذہانت، بڑے اعداد و شمار اور وبائی امراض میں مہارت حاصل کرنے والے افراد بھی اہل ہیں۔

You might also like