شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کوویڈ ۔19 ویکسین انجیکٹ کروائی
شیخ محمد نے کہا، "ہم ان ٹیموں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنھوں نے ہمارے ملک کو کوویڈ ۔19 ویکسین وصول کرنے والے پہلے ممالک میں شامل کرنے کیلیے سخت محنت کی۔”
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کوویڈ ۔19 ویکسین انجیکٹ کروائی
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو کوویڈ ویکسین کی ایک خوراک موصول ہوئی ہے۔
انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں کندھے پر ویکسین وصول کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
أثناء تلقي لقاح فيروس كورونا.. نسأل الله أن يحفظ الجميع ويعافي الجميع .. ونشيد بفرق العمل التي عملت جاهدة لتكون بلادنا من أوائل الدول عالمياً التي تحصل على لقاح لهذا الفيروس .. والمستقبل دائما أفضل وأجمل في دولة الإمارات .. pic.twitter.com/LXdOJqhMYa
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) November 3, 2020
شیخ محمد نے کہا کہ "ہم ان ٹیموں کی کوششوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے ہمارے ملک کو اس وائرس کی ویکسین وصول کرنے والے پہلے ممالک میں شامل کرنے کے لئے سخت محنت کی۔ مستقبل متحدہ عرب امارات میں ہمیشہ بہتر اور خوبصورت تر ہے”۔
امارات کے دیگر شخصیات نے بھی یہ ویکسین حاصل کی
متحدہ عرب امارات کے ہنگامی استعمال کے لئے منظوری کے بعد متحدہ عرب امارات کے فرنٹ لائن ہیروز، وزراء اور اعلی عہدیدار کوویڈ ۔19 ویکسین حاصل کر رہے ہیں۔
16 اکتوبر کو، وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبد اللہ بن زید النہیان نے یہ ویکسین وصول کی۔ وزیر برائے کابینہ امور محمد بن عبد اللہ الگرگوی نے 31 اکتوبر کو کوویڈ ۔19 ویکسین وصول کی۔
چین کے سینوفرم کی تیار کردہ یہ ویکسین اب کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے اور آخری مرحلے میں ہے اور حکام کے مطابق، یہ اب تک محفوظ اور موثر پائی گئی ہے۔