کورونا وائرس: شیخ محمد نے برطانیہ کے لئے فوری طبی امداد کا حکم دے دیا
برطانیہ میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے کرونا وائرس کی روک تھام کیلیے دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے برطانیہ کے لئے فوری طبی امداد کا حکم دے دیا
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم اور دبئی کے حکمران اعلی عظمت شیخ محمد بن راشد المکتوم نے برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروس کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے میں مدد ملے۔
طبی امداد میں 60 ٹن ذاتی حفاظتی سامان مہیا کرنا شامل ہے، جس میں فیس ماسک اور پروٹیکشن سوٹ اور دیگر ضروری طبی سامان شامل ہیں۔
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) April 30, 2020