امارات کا قومی دن کے موقع پر شیخ محمد نے 472 قیدیوں کو معاف کر دیا

امارات کا قومی دن کے موقع پر شیخ محمد نے 472 قیدیوں کو معاف کر دیا، اس ہفتے کے شروع میں، امارات کے صدر نے 628 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

شیخ محمد نے 472 قیدیوں کو معاف کر دیا

متحدہ عرب امارات کے 49 ویں قومی دن کے موقع پر نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم، نے 472 قیدیوں کو معاف کردیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے مزید بتایا کہ ان قیدیوں کا تعلق متعدد قومیتوں سے ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے 628 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

ام القوین اور اجمان کے حکمرانوں نے بھی معافی کا اعلان کیا ہے۔

You might also like