مسافروں کو پاکستان جانے کیلیے منفی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹ حاصل کرنا لازمی ہے
مسافروں کو پاکستان جانے کیلیے منفی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹ حاصل کرنا لازمی ہے، پاکستان آنے والے مسافروں کو PassTrack ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔
پاکستان جانے کیلیے منفی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹ ضروری
نیشنل ہیلتھ سروسز، ضوابط اور رابطہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ کوویڈ 19 کے منفی ٹیسٹ کے علاوہ، پاکستان آنے والے مسافروں کو PassTrack ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ایپ مسافروں سے لازمی معلومات طلب کرے گی جو انہیں پاکستان پہنچنے سے 48 گھنٹے قبل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
International travellers coming to Pakistan (effective 5th Oct 2020) will be required to:
1. Download the "Pass Track App” and fill out info
2. Have a negative COVID-19 RT-PCR test (travelers from some countries are exempt from this).More info: https://t.co/HGlWSu1p5r
— Faisal Sultan (@fslsltn) September 25, 2020