امارات میں محفوظ اور خوشگوار عید منانے کیلیے رہنما اصول
دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے رہائشیوں کے لئے ہدایات کا ایک سیٹ جاری کیا ہے تاکہ وہ اسلامی تہوار عید کو محفوظ طریقے سے مناسکیں۔
خوشگوار عید منانے کیلیے رہنما اصول
عید کا وقفہ جمعرات، 30 جولائی تا اتوار 2 اگست تک ہے، اور رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اجتماعات سے گریز کریں تاکہ وہ کوویڈ ۔19 سے محفوظ رہیں۔
دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے رہائشیوں کے لئے ہدایات کا ایک سیٹ جاری کیا ہے تاکہ وہ اسلامی تہوار کو محفوظ طریقے سے مناسکیں۔
محفوظ رہنے کے 7 سنہری اصول
- نماز عید گھر پر پڑھنی چاہئے
- خاندانی اجتماع سے اجتناب کریں
- حاملہ خواتین، بوڑھوں، دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد اور بچوں سے ملنے سے گریز کریں
- بچوں کو تحفہ اور رقم نہ دیں اور اس کے بجائے الیکٹرانک ذرائع استعمال کریں
- اپنے جانوروں کی قربانی کی ضروریات کے لئے ایپس کا استعمال کریں
- اگر آپ کو بخار یا سانس کی علامات ہیں تو گھر میں ہی رہیں
- ایک دوسرے سے 2 میٹر کی دوری برقرار رکھیں اور فیس ماسک پہنیں
آؤٹنگ اور کھانے کی ہدایات
- معاشرتی دوری کو یقینی بنائیں کیونکہ آپ کو کھانا کھاتے وقت اپنے ماسک کو ہٹانے کی ضرورت ہوگی
- کھانے سے پہلے اور اس کے بعد اپنے ہاتھوں کو صاف کریں
- کچے کھانے سے پرہیز کریں
- ٹیبل پر دوسروں کے ساتھ کھانے پینے کا اشتراک نہ کریں
- اپنے ہاتھوں سے کھانے سے پرہیز کریں اور ایک بار استعمال والی کٹلری کا استعمال کریں