ایکسپو 2020 دبئی کورونا وائرس کی صورتحال کو بہت قریب سے دیکھ رہا ہے

ایکسپو 2020 دبئی کے ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ اکتوبر میں شروع ہونے والے ایکسپو 2020 کے منتظمین کورونا وائرس پھیلنے کے قریب سے پیروی کررہے ہیں۔ لیکن انہیں امید ہے کہ وائرس کو سنبھالنے کی عالمی کوششیں کامیاب ہوں گی۔

کیوں کہ اس وقت کورونا وائرس پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑھے ہووے ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اس وقت دنیا کا تقریبن ہر ملک اور ہر فرد ہی اس جان لیوا وائرس سے ڈرا ہوا ہے۔

ایکسپو 2020 دبئی کا وائرس سے بچنا ایک چیلنج

ایک طرف سعودی عرب نے عارضی طور پر ان تمام ممالک پر عمرہ کیلیے آنے پر پابندی عائد کر دی ہے جو کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ اور دوسری طرف دبئی میں ہونے والا عالمی شہرت یافتہ ایکسپو کے لیے پوری دنیا سے سیاح اکٹھے کرنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔

ایکسپو 2020 دبئی میں تقریباً 11 ملین غیر ملکی سیاح

توقع کی جارہی ہے کہ ایکسپو 2020 میں تقریباً 11 ملین غیر ملکی سیاحوں کو راغب کنی کا ہدف ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ اس وقت متحدہ عرب امارات کورونا وائرس سے نپٹنے کے لیے پوری دنیا میں سب سے زیادہ سرگرم ہے۔

ایکسپو 2020 جو کہ چھ مہینوں تک چلنے والا ہے، اس کو امارات کے سیاحت کے شعبے اور معیشت کے فروغ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس سے قبل کی پیش قیاسیوں میں یہ دکھایا جاسکتا ہے کہ یہ 11 ملین غیر ملکی سیاح کو راغب کرسکتا ہے۔

امارات کی وائرس سے متعلق کوششیں

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے کیسز سب سے کم دیکھنے کو ملے ہیں اور ان کیسز میں سے 2 بلکل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ایکسپو 2020 دبئی کی انتظامیہ اس وقت کورونا وائرس سے بچاؤ کی ہر ممکنہ کوشش کر رہا ہے اور اس سے بچاؤ میں کامیاب ہورہا ہے

ایکسپو 2020 دبئی آنے والے ہر فرد کی حفاظت کا ذمدار

ترجمان نے ایکسپو 2020 میں کہا، "ایکسپو 2020 دبئی آنے والے ہر فرد کی حفاظت اور بہبود ہمارے لئے خاصی اہمیت کا حامل ہے۔ اور ہم متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت و روک تھام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ اور ان کی فراہم کردہ رہنمائی پر عمل درآمد کریں گے۔”

You might also like