ابوظہبی میں بوڑھے اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کی صحت کیلیے عوامی موبائل کلینک کا آغاز
COVID-19 کے خطرہ میں رہنے والوں کو طبی نگہداشت اور لیب ٹیسٹ فراہم کرنے کے لئے کلینک ابوظہبی میں عوامی موبائل کلینک کا آغاز کر دیا گیا ہے
ابوظہبی میں عوامی موبائل کلینک کا آغاز
اے ڈی پی ایچ سی، جو صحت عامہ کے بارے میں شعور پیدا کرتی ہے اور ابوظہبی محکمہ صحت (ڈو ایچ ایچ) کی نگرانی میں دیکھ بھال کو مربوط کرتی ہے، نے ہفتے کے روز بھیجے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پہلے ہی ان لوگوں سے رابطے میں ہے جو دور دراز سے فراہم کردہ طبی نگہداشت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں. اس نے اپنی ریموٹ ہیلتھ کیئر ایپ کو کس طرح استعمال کرنا ہے، اور جب ضرورت پڑتی ہے تو اسے صحت کی سہولیات میں منتقل کرنے کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی ہیں۔
ریموٹ ہیلتھ کیئر ایپ
موبائل کلینک کی خدمات کے ساتھ ہی محکمہ صحت نے ابوظہبی کے رہائشیوں کو یہ بھی یاد دلایا کہ وہ ’ریموٹ ہیلتھ کیئر‘ ایپ کے ذریعہ پیش کردہ متعدد خدمات سے مستفید ہوسکتے ہیں، جس کا مقصد معاشرے بالخصوص بوڑھے اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ اس میں ابتدائی طبی تشخیصی خدمات، ڈاکٹروں سے آن لائن مشورے، اور طبی نسخے کے حصول اور تجدید شامل ہیں۔