ابوظہبی میں 674 ملین درہم کے اماراتی ہاؤسنگ پروجیکٹ کا آغاز

ابوظہبی کے علاقے السَّمْحة میں یہ اماراتی ہاؤسنگ پروجیکٹ ‘متحدہ عرب امارات کے ورثہ اور قومی شناخت کی عکاسی’ کے لئے تیار کردہ 250 ولاز پر مشتمل ہے

اماراتی ہاؤسنگ پروجیکٹ کا آغاز

ابوظہبی میں بدھ کے روز اماراتیوں کے لئے 674 ملین درہم (183.5 ملین ڈالر) کے رہائشی منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔

السَّمْحة میں اماراتی ہاؤسنگ پروجیکٹ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لئے تعمیر کیا گیا تھا اور امارات کے شہر کے مرکز سے 40 منٹ کی دوری پر ہے۔

اس پروجیکٹ کا افتتاح ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے وائس چیئرمین شیخ هزاع بن زید اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد نے کیا۔

انہوں نے بدھ کے روز اس علاقے کا دورہ کیا اور انہیں اس کی سہولیات اور ڈیزائن کی خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا۔

ابوظہبی گورنمنٹ میڈیا آفس کے مطابق، رہائشی منصوبے کا رقبہ 520،000 مربع میٹر اور ہر ولا، جس کی خصوصیات "متحدہ عرب امارات کے ورثہ اور قومی شناخت کو ظاہر کرتی ہے” کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، 497 مربع میٹر پر محیط ہے۔

پروجیکٹ میں گھروں کو دی گئی سہولیات

اس منصوبے میں آگ، حفاظت اور سیکورٹی نظام موجود ہیں۔

یہ ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید کے تعاون سے صدر شیخ خلیفہ کے حکم پر تعمیر کیا گیا تھا۔

ابوظہبی میں 674 ملین درہم کے اماراتی ہاؤسنگ پروجیکٹ کا آغاز

گھروں میں پانچ بیڈروم، ایک بیٹھک، ڈائننگ روم، دو رہائشی کمرے، ایک باورچی خانہ، ایک اسٹور روم، کپڑے دھونے کا کمرہ، سرونٹ روم، ڈرائیور کا کمرہ اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔

شیخ هزاع نے کہا، "ابوظہبی رہائشی منصوبے اعلی معیار کی رہائش فراہم کرنے کے لئے قیادت کے ویژن اور عزم کی عکاسی کرتے ہیں جو اعلی بین الاقوامی معیار کے مطابق امارتیوں کی فلاح و بہبود میں اضافہ کرتی ہے۔”

You might also like