دبئی میں سیلفی لینے کی کوشش کے دوران لا پرواہی کی وجہ سے 16 سالہ لڑکی کی موت ہوگئی

دبئی پولیس نے ہفتے کے روز گلف نیوز کو بتایا کہ 16 سالہ بچی شیخ زید روڈ سے باہر ایک عمارت کی 17 ویں منزل سے اس وقت گری جب وہ لا پرواہی سے سیلفی لینے کی کوشش کر رہی تھی۔

دبئی پولیس میں سیکیورٹی میڈیا کے ڈائریکٹر کرنل فیصل القاسم نے بتایا کہ ایشین لڑکی اپنے والدین کے فلیٹ میں بالکونی کے کنارے پر تھی جب وہ جاں بحق ہوئی تو لا پرواہی کے ساتھ سلفی لینی کی کوشش کر رہی تھی. کرنل القاسم نے بتایا، "وہ بالکونی میں ایک کرسی پر کھڑی تھی اور سیلفی لینے کی کوشش کر رہی تھی جب وہ اپنا کنٹرول کھو بیٹھی تو عمارت سے گر گئی اور اس کی موت ہوگئی۔”

“اس کی بہن نے بتایا کہ اس نے کرسی پر کھڑے ہوکر اپنا توازن کھو دیا اور بالکونی سے گر گئی جبکہ اس کا موبائل ڈرامائی انداز میں بالکونی کے اندر گر گیا۔
دبئی پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسی حرکتیں کرتے وقت محتاط رہیں اور والدین کو اپنے بچوں اور نو عمر بچوں کی نگرانی کرنی چاہیے

“ہم لوگوں کو ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کے خطرات سے ہمیشہ آگاہ کرتے ہیں۔ کرنل القاسم نے بتایا، لیکن اب ہم ایک ایسی لڑکی کا ایک اور افسوسناک واقعہ دیکھ رہے ہیں جو سیلفی کی وجہ سے فوت ہوگئی تھی۔

You might also like