دبئی میں جعلی سفری ڈاکومنٹ کا پتہ لگانے کے لئے سمارٹ سسٹم کا آغاز

دبئی ای ڈاکومنٹ سسٹم کے نام سے، نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں ایسا سمارٹ میکانزم ہوگا جو سفری دستاویزات کی تصدیق کرسکتا ہے اور جعلی کاغذات کا پتہ لگاسکتا ہے۔

دبئی ای ڈاکومنٹ سسٹم

دبئی میں مختلف ممالک کے لئے تمام سفری دستاویزات کا ‘ڈیجیٹل انسائیکلوپیڈیا’ لانچ کیا گیا ہے۔

دبئی ای ڈاکومنٹ سسٹم کے نام سے، نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں ایسا سمارٹ میکانزم ہوگا جو سفری دستاویزات کی تصدیق کرسکتا ہے اور جعلی کاغذات کا پتہ لگاسکتا ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنر افیئرز

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنر افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر میجر جنرل عبید مہیر بن سروور نے کہا کہ اس سے ملک کی سلامتی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی اور متحدہ عرب امارات خصوصا دبئی کی عالمی ساکھ کو تقویت ملے گی۔

افسر نے بتایا کہ ای سسٹم جی ڈی آر ایف اے سے آزاد ہے۔ یہ EdisonTD جیسے نظام کی طرح ہے، جس میں متحدہ عرب امارات، نیدرلینڈز، کینیڈا، امریکہ اور آسٹریلیا کی رکنیت شامل ہے

میجر جنرل بن سروور نے مزید کہا کہ جی ڈی آر ایف اے اپنے کام کو بہتر بنانے کے لیے بہترین جدید حل اپنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

You might also like