دبئی فیوچر لیبارٹریز میں شیخ محمد اماراتی نوجوانوں کے تیار کردہ ڈرون اور وینٹیلیٹر دیکھ کر خوش ہوگئے
دبئی فیوچر لیبارٹریز کے نام سے ایک انوکھا اقدام شروع کیا گیا۔ دبئی فیوچر لیبارٹریز میں شیخ محمد اماراتی نوجوانوں کے تیار کردہ ڈرون اور وینٹیلیٹر دیکھ کر خوش ہوگئے
دبئی فیوچر لیبارٹریز
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی فیوچر لیبارٹریز کے نام سے ایک انوکھا اقدام شروع کیا ہے۔
حکومت دبئی کے میڈیا آفس کی پوسٹ کردہ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ شیخ محمد کو ڈرون، وینٹیلیٹر اور خود مختار سامان جیسی ایجادات کے بارے میں بتایا گیا جو اماراتی انجینئرز نے تیار کیئے تھے۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم
اماراتی نوجوانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے، دبئی کے حکمران نے کہا: "بارشیں بوند بوند سے شروع ہوتی ہیں اور ایک ہزار میل کا سفر ایک قدم کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ جو کچھ میں نے آج دیکھا وہ بارش کے قطرے تھے اور ہمارے نوجوانوں نے نئی ٹیکنالوجی ایپلی کیشنز کے سفر میں کئی میل طے کیئے ہیں۔”
محمد بن راشد: خلال إطلاقنا اليوم "مختبرات دبي للمستقبل” … أجهزة ذاتية القيادة .. وأجهزة تنفس صناعي .. وطائرات بدون طيار .. وغيرها من التطبيقات التي يعمل عليها مهندسين إماراتيين ومجموعة من نوابغ الخدمة الوطنية الاحتياطية pic.twitter.com/jiYNXZPYzp
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) June 29, 2020
شیخ محمد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات مستقبل میں بیٹنگ کرے گا۔ "یہ ایک ایسا مستقبل ہے جو سائنس اور ٹکنالوجی سے چلنے والا ہے۔ ہم ایک ایسے انسانی دماغ پر داؤ لگارہے ہیں جو لفظ ‘ناممکن’ کو نہیں سمجھتا۔”