ابوظہبی میں خواتین کا لباس کیسا ہو؟

عوامی مقامات پر چند چیزوں سے اجتناب:

  • کوئی بھی لباس جو تنگ یا بہت زیادہ جسم کو نمایاں کرنے والا ہو ایسے لباس سے اجتناب کریں کیوں کہ یہ وہاں کے رسم و رواج کے خلاف ہے
  • کوئی بھی ایسا لباس جو آپ کے کاندھوں کو مکمل طور پر دکھائے ایسے لباس سے بھی پرہیز کریں
  • بہت مختصر شارٹس ، بہت ٹائٹ پینٹ یا منی اسکرٹس. اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی ٹانگیں بہت زیادہ نظر آرہی ہیں تو نیچے لیگنگس پہنیں

وہ خواتین جو اپنے ساتھ ایک بڑی شال یا برقع پہن سکتی ہیں وہ اپنے ساتھ شال اور برقع لازمی لیکر جایں یہ نہ صرف وہاں کے رسم و رواج کے مطابق آپکی شخصیت اور عزت میں اضافہ کرے گا بلکہ خواتین کی نازک جلد کو دھوپ کی تپش اور گرد سے بھی محفوظ رکھے گا

اگر آپ مسجد، کسی مذہبی یا سرکاری عمارت کا دورہ کررہے ہیں تو آپ کو ایک لمبا عبایہ پہنانے اور اپنے سر کو ڈھانپنے کی ضرورت ہوگی (زیادہ تر جگہوں پر یہ بغیر کسی معاوضے کے ادھار بھی لیا جاسکتا ہے) نوٹ کریں کہ رمضان المبارک کے دوران قواعد اور سخت ترین ہیں، خواتین کے لیے مشورہ ہے کہ وہ ماہ مقدس کے دوران بازوؤں اور پیروں پر لمبے لمبے لباس ضرور پہنیں

You might also like