متحدہ عرب امارات پاکستانی زلزلہ متاثرین کیلئے خیمے فراہم کرے گا

نئی خبر کے مطابق اسلام آباد (صالح ظافر) آزاد کشمیر کے بیشترعلاقوں میں آنے والے شدید زلزلے اور اسکے نتیجے میں پھیلنے والی تباہی کی جائزہ رپورٹ لے کر ابوظہبی جانے والے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں متعین سفیر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

پچھلے دنوں پاکستان میں شدید زلزلے کی لپیٹ میں تھا جسکی وجہ سے لوگوں کا کافی جانی اور مالی نقصان بھی ہوا، بہت سارے لوگ بے گھر کھلے آسمان تلے پڑے ہیں جن کے پاس اشیا خرد و نوش کی قلت ہے.

ذرائع کے مطابق یہ بھی بتایا گیا کہ، متحدہ عرب امارات کی جانب سے گھروں سے محروم ہونے والے متاثرہ عوام کیلئے خیموں کی ایک بڑی تعداد بطور پہلی کھیپ بھجوائی جا رہی ہے۔ پاکستان کی طرف سے سفیر کو یہ بتایا گیا تھا کہ متاثرین کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے گھروں سے محروم ہو چکی ہے جسکی وجہ سے وہ کھلے آسمان تلے پڑے ہیں اور بارش کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں.

متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ خیمے سردی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کیلئے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے مزید امدادی اشیاء بھی متاثرین کو فراہم کی جائیں گی۔

سفیر حماد عبید ابراہمی الزابی نے این ڈی ایم اے حکام کے ساتھ گزشتہ ہفتے رابطہ کیا تھا اور ان سے زلزلے کی وجہ سے نقصان ور مطلوبہ امداد کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ ذرائع کے مطابق، متاثرین کیلئے سب سے پہلے متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان بھجوایا ہے۔

You might also like