ملیحہ لودھی کو انکی سیٹ سے کیوں اتار دیا گیا؟
ملیحہ لودھی کو سب سے پہلے بینظیر نے امریکہ میں سفیر بنا کر بھیجا، پھر مشرف نے بھی اس کی خدمات حاصل کیں، پھر نوازشریف نے 2015 میں اسے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مقرر کیا۔موجودہ حکومت نے اسے ایک سال تک برقرار کھا اور اب اسے تبدیل کردیا۔
یہ کہنا نامناسب ہوگا کہ ملیحہ لودھی کو اس وجہ سے ہٹایا گیا کیونکہ اس کے بیٹے نے ایک انڈین لڑکی سے شادی کررکھی ہے۔ عمران خان نے یہ فیصلہ یقینناً تکنیکی بنیادوں پر لیا ہے کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملیحہ لودھی کی کارکردگی بہت اچھی رہی تھی، تاہم اس نے پندرہ سال سے زائد عرصہ ڈپلومیٹک پوزیشنز میں گزار دیا ہے، اب شاید اس کی کارکردگی میں تسلسل نہ رہا ہو، اس لئے بہتر تھا کہ نئے سرے سے ایک انرجیکٹک شخص کو یہ عہدہ دیا جائے۔
ہوسکتا ہے کہ ملیحہ لودھی کو کوئی دوسری ذمے دار مل جائے، اسلئے فی الحال اس کی بھارتی بہو کی وجہ سے اسے بدنام مت کریں