امارات سے وطن واپسی کیلیے پاکستانی خصوصی پروازوں کی تعداد دوگنی
کورونا کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں ملازمت سے نکالے گئے اور پھنسے 7000 پاکستانیوں کو صرف پانچ دن میں 29 خصوصی پروازوں پر وطن روانہ کیا جائے گا
خصوصی پروازوں کی تعداد دوگنی کر دی گئی
متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری کی بات یہ ہے کہ وطن واپسی کے لئے خصوصی پروازوں کی تعداد دوگنی کردی گئی ہے تاکہ وطن واپس جانے کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔
پاکستان حکومت کی جانب سے نیا شیڈول
اس سے قبل، متحدہ عرب امارات سے اس ماہ کے پہلے 10 دنوں میں یعنی 1 جون سے 10 جون تک 27 پروازیں چلائی گئیں، پیر کو اس تعداد کو دوگنا کردیا گیا۔ اب 11 سے 15 جون تک، صرف پانچ دن کے عرصے میں 29 پروازیں چلیں گی۔
ایجنٹ مافیا
ترجمان کے مطابق یہ بہت زیادہ رش کی وجہ سے تھا کہ پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں پاکستانی قونصل خانے میں اپنے دفاتر اور خصوصی کاؤنٹرز سے کام جاری رکھنے کے علاوہ کچھ مخصوص ٹریول ایجنٹوں کو بھی اس عمل میں معاونت کرنے کی اجازت دی تھی۔