تقریر سے کیا ہوتا ہے؟
پچھلے ہفتے اقوام متحدہ کے اجلاس میں سکاٹ لینڈ حکومت کے نمائیندگان نے بھی بطور آبزرور شرکت کی۔ انہوں نے دنیا کے اہم لیڈران کی تقاریر سنیں لیکن عمران خان کی تقریر خصوصی توجہ سے سنی کیونکہ کرکٹ اور کاؤنٹی کی وجہ سے سکاٹش لوگوں میں عمران خان بہت مقبول ہے۔
عمران خان نے اپنی تقریر میں جب کہا کہ مغرب میں عورتوں کو اپنی مرضی سے کپڑے اتارنے کی تو اجازت ہے لیکن جب وہ اپنی مرضی سے حجاب لینا چاہیں تو ان پر پابندی عائد کردی جاتی ہے۔ کیا یہ انتہاپسندی نہیں؟
اس تقریر کا سکاٹ لینڈ حکومت پر یہ اثر ہوا کہ آج انہوں نے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والی مسلم خواتین کو حجاب لینے کی اجازت دے دی۔