متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلیے قبرص کو امدادی طیارہ بھیج دیا

متحدہ عرب امارات کی یہ امداد تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوۓ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں قبرص کے 10،000 صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کو فائدہ پہنچائے گی

قبرص کو دی جانیوالی امداد

سرکاری خبر رساں نیوز ایجنسی (WAM) کے مطابق، متحدہ عرب امارات کی طرف سے آٹھ میٹرک ٹن طبی سامان پر مشتمل ایک امدادی طیارہ قبرص کو بھیجا گیا ہے، یہ امدادی طیارہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں تقریبا 10،000 صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلیے قبرص کو امدادی طیارہ بھیج دیا

قبرص میں متحدہ عرب امارات کے سفیر

سلطان احمد غنم السویدی

قبرص میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سلطان احمد غنم السویدی نے کہا، "کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو امداد فراہم کرنا تمام ممالک پر انسان دوست فریضہ ہے، کیونکہ اس بحران پر قابو پانے کے لئے کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔”

امداد دیگر بہت سے ممالک کو بھیجی جانیوالی امداد میں سے ایک ہے

انہوں نے کہا، "یہ امداد ان متعدد ترسیل میں سے ایک ہے جو متحدہ عرب امارات نے عالمی ادارہ صحت، ڈبلیو ایچ او کے ساتھ تعاون سے وائرس کے وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلیے اس بحران کے آغاز سے ہی متاثرہ ممالک کو بھیجی ہیں۔”

امداد ہیلتھ ورکرز کو فائدہ دے گی

انہوں نے نشاندہی کی کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے قبرص کو طبی سامان کی فراہمی کی وجہ سے وہاں کے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکن وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض بحفاظت انجام دے سکیں گے۔

امارات کی قیادت قبرص اور تمام متاثرہ ممالک کے ساتھ کھڑی ہے

مزید برآں، انہوں نے زور دے کر کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت اور لوگ قبرص اور تمام متاثرہ ممالک کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ وہ اس انسانیت سوز بحران پر قابو پانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔
You might also like