دبئی رہنے کیلیے مہنگا شہر نہیں ہے – 2020 کی عالمی رپورٹ
دبئی کے علاوہ دنیا بھر کے بیشتر شہروں میں عیش و آرام کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ جبکہ امارات میں باقی دنیا کی نسبت ٹیکس بہت کم ہیں۔
گلوبل ویلتھ اینڈ لائف اسٹائل رپورٹ 2020
سوئس بینک جولیس بار کی گلوبل ویلتھ اینڈ لائف اسٹائل رپورٹ 2020 کے مطابق، دبئی کچھ اعلی درجے کے سامان اور اور سروسز میں صارفین کے لئے بہت اچھی اور حیران کن قیمتیں پیش کرتا ہے، جیسے کہ لگژری زیورات، بزنس کلاس ٹریول اور شادی کے ایسے فنکشنز جو دنیا کے اعلی تعیش شہروں میں شامل ہیں۔
پرتعیش مصنوعات میں دبئی سستا ترین شہر
اور سب سے دلچسپ بات یہ معلوم ہوئی کہ ان میں سے کسی بھی پرتعیش مصنوعات میں دبئی مہنگے ترین شہر کا درجہ نہیں رکھتا ہے۔
عالمی سطح پر سستے شہروں میں دبئی کا 17 واں درجہ
اور پھر عالمی سطح پر اس کا موازنہ دنیا کے لگزری ممالک کے ساتھ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ، اس امارات کو ہانگ کانگ، نیو یارک، سنگاپور، لندن، زیورخ، بینکاک، پیرس، ویانا، سڈنی اور ریو ڈی جنیروٹک سے کہیں زیادہ سستے شہر کا 17 واں درجہ دیا گیا ہے۔
دبئی لگژری پراپرٹی کی قیمتوں میں سستا شہر
ہمارے اس بلاگ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس شہر میں لگژری پراپرٹی کی قیمتیں دنیا کے مہنگے ترین شہر موناکو کے مقابلے میں 90 فیصد کم ہیں جبکہ ایک کار کی ملکیت سنگاپور سے دبئی میں لگ بھگ 36 فیصد سستی ہے، جو ایک خریدنے والا مہنگا ترین شہر ہے۔
جب اس شہر کا موازنہ دنیا کے مہنگے اور لگزری 28 شہروں کی اوسط سے کیا جاتا ہے تو، یہ رہائشی املاک، زیورات، کاریں، بزنس کلاس کے ٹکٹ اور شادی کے ضیافتوں میں سستا شہر ہے۔