سعودی عرب نے پاکستان میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق او آئی سی کا اجلاس طلب کر لیا

اس اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، بحرین ترکی، انڈونیشیا، ملیشیا اور دیگر ممالک شرکت کریں گے

یہ ایک ایسا اقدام سے جس سے ہندوستان بلبلا اٹھے گا، سعودی عرب کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس طلب کرے گا۔

تاریخوں کی تصدیق نا ہونے کے باوجود، پاکستانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود نے اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں بھی یہی بات بتائی تھی۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے اجلاس سے متعلق ایک بیان کے مطابق، قریشی نے جموں وکشمیر میں ہندوستان کی دفعہ 370 کو منسوخ کرنے، شہریت (ترمیمی) ایکٹ، این آر سی اور "ہندوستان میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کو منظم طور پر نشانہ بنانے” کا معاملہ اٹھایا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "دو وزرائے خارجہ نے مسئلہ کشمیر کی پیش قدمی میں او آئی سی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔”

You might also like