پاکستان اور سعودی عرب کا مسئلہ مقبوضہ کشمیر، دیگر اہم امور پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور کشمیرکی کشیدہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں کشمیر سے متعلق اہم علاقائی امور، دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور پھر باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت خارجہ میں وزیر پاکستانی خارجہ نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود کا استقبال کیا۔ دونوں وزیر خوارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں وفود کی سطح پر بات چیت بھی ہوئی۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین شروع گہرے دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ دونوں ممالک سعودی عرب اور پاکستان کثیر الجہتی شعبہ جات میں بھی دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے بارے پاکستانی موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور سعودی قیادت کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس کے بعد سعودی وزیر خارجہ وطن واپس رونہ ہو گئے۔

You might also like