پاکستان افغان امن میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا: وزیر اعظم عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیر کو اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان افغان امن کے لئے سب کچھ کر رہا ہے۔
افغان مہاجرین کی چالیس سال کی موجودگی
پاکستان کی مہمان نوازی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے، عمران خان نے کہا کہ سخاوت کا بینک بیلنس سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ گذشتہ 20 سال یہاں کے لوگوں کے لئے معاشی طور پر بہت سخت تھے۔
خان نے کہا "کسی کا گھر چھوڑنا بہت مشکل ہے۔ نائن الیون کے واقعے کے بعد اسلام کو دہشت گردی سے منسلک کیا گیا تھا اور سیاسی رہنماؤں نے ووٹ حاصل کرنے کے لئے لوگوں کو تقسیم کیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سرحد پار سے غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کے لئے پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد پر باڑ لگا رہا ہے۔ "دہشت گردی کے خلاف جنگ نے پاکستان اور اس کے عوام کو بہت بڑا نقصان پہنچایا۔”
دو ممالک کے مابین صورتحال – عمران خان
عمران خان نے مزید کہا، "میں دھمکی نہیں دے رہا ہوں بلکہ موجودہ حالات سے دنیا کو آگاہ کر رہا ہوں”۔
وزیراعظم نے ہندوستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، آج کا ہندوستان اپنے بانی موہن داس کرم چند گاندھی کی بجائے نازیزم ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔