متحدہ عرب امارت: ڈھائی ہزار غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دینے کا اعلان
متحدہ عرب امارت نے غیر ملکیوں کے لیے ایک شاندار علان کر دیا جس کے مطابق ڈھائی ہزار غیر ملکیوں متحدہ عرب امارت میں مستقل بنیادوں پر رہائش دی جاۓ گی.
ان دو ہزار پانچ سو غیر ملکی لوگوں میں سائنسدان، محققین اور سرمایہ کار ہوں گے. رپورٹ کے مطابق یہ اعلان متحدہ عرب امارت کے وزیراعظم اور حکمران شیخ رشید المکتوم نے خود کیا ہے.
ٹویٹر پر شیخ راشد المکتوم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ وہ ڈھائی ہزار غیر ملکی سرمایہ کاروں، محققین اور سائنسدانوں کو گولڈن پرمننٹ ریزیڈینس ملنے پر بہت زیادہ خوش ہیں.
الشیخ راشد المکتوم نے کہا کہ متحدہ عرب امارت ایسے قابل سائنسدانوں اور اور دیگر زندگی کے شعبوں میں مہارت اور قابلیت رکھنے والوں کا ہے جو اس کی بہتری اور تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں.
ابو ظہبی میں منعقد اس تقریب میں شیخ کی طرف سے دو ہزار پانچ سو افراد کو مستقل رہائش دے دی گئی ہے، اس تقریب میں ان افراد کے اہل خانہ اور دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے.