متحدہ عرب امارت نے امراتیوں کو لندن رہنے اور سفر کرنے سے روک دیا

وزارت خارجہ اور انٹرنیشنل کوآپریشن نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں بشمول عرب خلیجی ریاستوں کے شہریوں پر متعدد حملوں سمیت چاقو کے تشدد میں حالیہ اضافے کی وجہ سے لندن میں رہنے یا سفر کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

عمانی طالب علم کو جمعہ کے روز لندن میں چاقو کے وار سے ہلاک کردیا گیا تھا جسکی وجہ سے متحدہ عرب امارات نے امراتیوں کو بررطانیہ، لندن میں رہنے یا سفر کرنے سے منع کر دیا ہے۔

برطانیہ میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے ٹویٹ کیا ہے جس میں وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی جانب سے ایک انتباہ جاری کیا گیا ہے تاکہ شہر میں چھریوں کے متشدد حملے کے بعد اپنے شہریوں کو "خاص طور پر رات کے وقت” احتیاط برتیں۔

ٹویٹ میں لکھا گیا ہے، وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی وزارت متحدہ عرب خلیجی ریاستوں کے شہریوں سمیت عرب امارات کے شہریوں کو جو لندن میں مقیم ہیں یا سفر کررہے ہیں تشدد اور چاقو کے وار میں حالیہ اضافے اور متعدد حملوں کی وجہ سے، متنبہ کرتا ہے۔”

وزارت نے اماراتیوں کو مشورہ دیا کہ وہ "قیمتی سامان پہننے” سے گریز کریں جو بھیڑ مقامات پر توجہ اپنی طرف راغب کریں۔

سیکیورٹی کے کسی خاص خدشات کے بارے میں انہیں سفارت خانے سے بات کرنی چاہئے۔

لندن کے نائٹس برج ڈسٹرکٹ میں بیس سالہ محمد العرایمی کو دوست کے ساتھ گھر جاتے ہوئے چھریوں کا وار کر کے ہلاک کردیا گیا۔

دونوں ملزمان نے العرایمی پر چاقو کے وار سے پہلے دونوں کو لوٹنے کی کوشش کی۔

نوجوان طالب علم کا جائے وقوعہ پر پیرا میڈیکس نے علاج کیا لیکن آدھی رات کے بعد ہی اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ زخمی ہونے والے اس کے دوست کو بعد میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

You might also like