متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری
پاکستان کی موجودہ دور حکومت میں متحدہ عرب امارات کے شہزادے اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے درمیان ایک بہت بڑے پیمانے پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر دستخط کیے گئے ہیں.
پچھلی کی دہایوں کی طرح رواں سال بھی متحدہ عرب امارات پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے جارہا ہے جسکے لیے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مذاکرات تقریباً اختتام پذیر مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں اور امید ہے کہ رواں سال کے اختتام میں لگاے جانے والے منصوبوں کو حتمی شکل دے دی جاۓ گی.
متحدہ عرب امارات بلوچستان میں بڑے پیمانے پر آئل ریفائنریز لگاے گا اور اس کام کو بھی رواں سال کے اختتام میں حتمی شکل دے دی جاۓ گی.
بلوچستان میں لگاۓ جانے والی آئل ریفائنریز کے لیے ابوظہبی کی پارکو، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ، پٹرولیم اور وزارت پٹرولیم کے درمیان مذاکرات میں منصوبوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے.
ایک آئل ریفائنری کی پیٹرول کی پیداوار ڈھائی سے تین لاکھ بیرل ہر مہینے ہوگی. جس کی وجہ سے پاکستان کی درآمدی میں بہت زیادہ کمی آۓ گی.
اسکے علاوہ بھی متحدہ عرب امارات پاکستان میں تعمیراتی کاموں، بندرگاہ اور دیگر امور میں سرمایہ کاری کرے گا.
متحدہ عرب امارات پاکستان کی ہر مشکل میں بروقت ساتھ رہا ہے اس سرمایہ کاری سے پہلے بھی پاکستان کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے تین ارب ڈالر کی امداد بھی پوہنچائی جاچکی ہے.