متحدہ عرب امارات پاکستان کا ہمدرد اور کشمیر مؤقف پر حامی ہے، شاہ محمود قریشی

Media player poster frame

خانیوال( ایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا ہمدرد ہے اور کشمیر کے موقف پر ہمارا حامی ہے۔خانیوال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5اگست کے بعد پوری دنیا بھارت کے اقدام کے خلاف ہے جب کہ بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دھڑے بندیاں ہو چکی ہیں۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو عید نماز نہیں پڑھنے دی اور نمازِ جمعہ کیلئے مساجد میں تالے لگا دیے گئے، مساجد کی تالا بندی سے بھارت کی اقلیتی نسل کشی کا چہرہ سامنے آ گیا ہے،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی سے انتہائی تشویشناک اطلاعات موصول ہورہی ہیں، ہم نے دنیا کوقائل کیا کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے ، مودی نے جواہر لعل نہروکے برعکس اقدامات کئے۔

You might also like