متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 200 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی
یہ اعلان ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان کے جمعرات کے روز اپنے ایک روزہ دورے کے اختتام کے بعد سامنے آیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کے لئے پاکستان کو 200 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔
یہ اعلان ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان کے جمعرات کے روز اپنے ایک روزہ دورے کے اختتام کے بعد سامنے آیا ہے۔
جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ “یہ رقم چھوٹے کاروبار میں اضافہ اور نوکریوں پر خرچ ہوگی۔ یہ تعاون ہمارے ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے معاشی تعلقات اور دوستی کی گواہی ہے۔
یہ اقدام متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین قریبی تعلقات اور ان کی مضبوطی اور ترقی کے لئے ان کی قیادتوں کی خواہش کا بھی ایک حصہ ہے، جو گذشتہ دہائیوں کے دوران ان کے مجموعی تعلقات کی طرف سے دیکھنے والی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔
شیخ محمد کے اس اقدام کا، جو اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر شروع کیا گیا تھا، کا مقصد وہاں اقتصادی منصوبوں کی حمایت کرنا ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن زید ، جو متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی ہیں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کا لطف اٹھایا ہے اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام اور مسائل کے پرامن حل کے لئے اپنے ملک کی حمایت میں توسیع کی ہے۔
ڈان نیوز نے جمعہ کو رپوٹ کیا، ولی عہد شہزادہ نے خلیفہ فنڈ برائے انٹرپرائز ڈویلپمنٹ کو 200 ملین ڈالر مختص کرنے کی ہدایت کی تاکہ ایک مستحکم اور متوازن قومی معیشت کی تشکیل کے لئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کی مدد کی جاسکے، جو ملک کی پائیدار ترقی کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی۔