متحدہ عرب امارات میں پہلی یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کی تیاریاں
ابو ظبی(جنگ نیوز )متحدہ عرب امارات میں پہلی مرتبہ یہودیوں کی عبادت گاہ (سیناگوگ) تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کی تکمیل 2022 تک ہوجائے گی۔
یو اے ای کے مقامی میڈیا کے مطابق ’سیناگوگ‘ کی تعمیر کا کام اگلے برس سے شروع ہو گا اور یہ منصوبہ دو برسوں میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ اس عبادت گاہ کے قیام کا مقصد مسلمان اکثریتی ملک متحدہ عرب امارات میں مختلف مذاہب کے لیے برداشت اور رواداری کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔