شیخہ مريم بنت محمد بن زيد

شیخہ مریم بنت محمد بن زيد، ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب اعلی کمانڈر ایچ ایچ جنرل شیخ محمد بن زاید النہیان کی بیٹی ہیں

شیخہ مریم بنت محمد بن راشد المکتوم کو پینٹنگ اور ڈیزائننگ میں دلچسپی ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس کام میں بھرپور صلاحیتوں کو ثابت کیا،

شیخہ مریم بنت محمد بن زید النہیان نے اپنی والدہ اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب اعلی کمانڈر ایچ ایچ جنرل شیخ محمد بن زاید النہیان کی اہلیہ شیخہ سلمہ بنت ہمدان النہیان کی جانب سے اماراتی بچوں کے لیے ایک "فرام چلڈرن ان ابوظہبی” کے نعرے کے ساتھ ایک پلیٹ فارم لانچ کیا۔ جس میں بچوں کے فن پارے کو اجاگر کرنے کے لئے انکے آرٹ ورک کو امارات میں بسوں پر آویزاں کیا جاۓ گا

پینٹنگز دارالحکومت کے مختلف کنڈرگارٹن اور اسکولوں کے بچوں نے تیار کیں تھیں اور ابوظہبی شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بسوں پر آویزاں کی گئیں، جو متحدہ عرب امارات کے معاشرے کی ثقافت اور ورثے کی عکاسی کرتی ہیں۔

اس اقدام کو ابو ظہبی ایجوکیشنل کونسل اور ابو ظہبی کے برانڈ آفس اور ابو ظہبی میں محکمہ برائے نقل و حمل سے تعاون ملا۔

شیخہ مریم بنت محمد نے اس موقع پر دیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ "والدہ، شیخہ سلمہ بنت ہمدان النہیان نوجوان صلاحیتوں کو متحدہ عرب امارات کی ثقافت اور ورثے کو پھیلانے کے لئے بہت حوصلہ افزائی کرتی ہیں،” بچوں کا ردعمل حیرت انگیز تھا فخر کی خصوصیات ان کے چہروں پر جھلکتی ہیں جب انہیں موقع ملا کہ وہ اپنے فن پاروں کو گھوم رہے ہیں۔

آرٹ کے اس اقدام کو آفاقی زبان کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اظہار رائے کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کی ترقی کی حمایت کرتا ہے۔

You might also like