دنیائے کرکٹ کے نا قابل یقین راز جن سے آپ واقف نہیں ہیں

پبلک نیوز: کرکٹ ایسا کھیل ہے جو دنیا کے ہر کونے میں شوق سے کھیلا اور دیکھا جاتا ہے۔ کرکٹ شائقین نے بہت سے ریکارڈز کے بارے میں سن رکھا ہو گا جو فخر کے طور پر مشہور ہیں۔

مگر آپ کو بتاتے چلیں کہ ایسے ریکارڈ بھی کرکٹ کی دنیا سے جڑے ہوئے ہیں جن کے بارے میں آپ سننا بھی نہیں چاہیں گے۔ کیونکہ یہ ایسے راز ہیں جو آپ کے پسندیدہ کھلاڑی کا کچھ چٹھا کھول کر رکھ دیں گے۔

پہلا راز

یہ راز سابق پاکستانی بلے باز مدثر نذر کے بارے میں ہے جو اپنے دور کے مایہ ناز کھلاڑی گردانے جاتے تھے۔ ان کے حصہ میں اور بھی بہت سے ریکارڈ ہوں گے لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں سست ترین سینچری بنانے والے بھی مدثر نذر ہی ہیں۔ جو انھوں نے 78-1977 کے دوران انگلینڈ کے خلاف لاہور میں کھیلتے ہوئے تقریباً ساڑھے 9 گھنٹوں میں بنائی تھی۔

دوسرا راز

یہ راز پاکستانی نژاد جنوبی افریقہ کے لیے کھیلنے والے مشہور و معروف کھلاڑی عمران طاہر سے متعلق ہے۔ اور یہ راز ان کی بد ترین باؤلنگ کے بارے میں ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف 2012 میں ایک ٹیسٹ میچ کے دوران انھوں نے 37 اوور پھینکے اور 267 رنزدیئے لیکن ایک وکٹ بھی ان کے حصہ میں نہ آ سکی۔

تیسرا راز

پاکستان کے باؤلر محمد سمیع کے بارے میں یہ راز ہے۔ بلاشبہ اپنے وقت میں انھوں نے بہت اچھی باؤلنگ کرائی اور دنیا کو اپنے گرویدہ بھی کیے رکھا۔ لیکن انھوں نے دنیائے کرکٹ میں سب سے لمبا ترین اوور بھی کرایا ہوا ہے۔ 2004 میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچ میں 17 بالوں پر مشتمل ایک اوور کرایا جس میں 7 وائیڈز اور 4 نو بالیں شامل تھیں۔

چوتھا راز

محمد سمیع کے ایک روزہ راز کے بارے میں تو آپ جان ہی گئے ہیں اب ٹیسٹ میچ میں بھی ویسا ہی کارنامہ انجام دینے والے باؤلر کو بھی آپ جان لیں۔ ویسٹ انڈیز کے مشہور زمانہ باؤلر کرٹلی ایمبروز ہیں وہ باؤلر جنھوں نے ٹیسٹ میچ کے دوران 15 بالوں کا اوور پھینکا۔ 1993 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے انھوں نے ایک ہی اوور میں نو بالز کا ریکارڈ قائم کر دیا جن کی تعداد ایک آدھ نہیں بلکہ 9 تھی۔

پانچواں راز

ٹیسٹ میچ میں سب سے مہنگا ترین اوور کرانے والے باؤلر جمی اینڈر سن ہیں۔ انھوں نے ایک ہی اوور میں 28 رنز دیئے جبکہ رابرٹ پیٹرسن جن کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے، نے بھی ایک اوور میں 28 رنز کی مار رکھی ہے۔

چھٹا راز

یہ راز کسی ایک کھلاڑی کے بارے میں نہیں ہے بلکہ سچن ٹنڈولکر جیسے مایہ ناز بلے باز بھی اس کا حصہ ہیں۔ لیکن ان سے پہلے راہول ڈریوڈ کا نام آتا ہے جو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 54 دفعہ کلین بولڈ ہوئے۔ دوسرے نمبر پر آسٹریلوی کرکٹر ایلن بارڈر ہیں جبکہ تیسرا نمبر سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے۔

ساتواں راز

کورٹنی واش کا ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کھیلنے والے مشہور باؤلر ہیں۔ جن کے بارے میں آپ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 185 بار بغیر کوئی سکور کیے آؤٹ ہوئے۔

آٹھواں راز

سری لنکا کے مشہور زمانہ اور تیز ترین نصف سینچری بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے پاس رکھنے والے بلے باز جے سوریا سے ہر کوئی واقف ہے۔ ان کے بار میں راز بالکل اس کے برعکس ہے جس کو ماننے کو دل ہی نہیں رضا مند نہیں ہو گا۔ جے سوریا ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ 34 بار صفر پر آؤٹ ہونے والے بلے باز بھی ہیں۔ اور شاہد آفریدی کے بارے میں سن کر آپ سکتے میں رہ جائیں گے کہ انھوں نے دنیائے کرکٹ کی تیز ترین سینچری بنا رکھی ہے لیکن دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 30 دفعہ بنا کوئی سکور کیے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ جبکہ وسیم اکرم کے حوالے سے تو یقین ہی نہیں آتا کہ وہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں یعنی وسیم اکرم 28 بار صفر پر آؤٹ ہوئے اور تیسرا نمبر حاصل کیا۔

You might also like